لاہور(سپورٹس ڈیسک) فاسٹ بولر جنید خان کا کہنا یے کہ وہ ٹیم میں واپسی کے لیے بے تاب اور پر اعتماد ہیں۔ملتان سلطانز کے اوپن میڈیا سیشن میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے جنید خان نے کہا کہ اب بھی مایوس نہیں، ٹیم میں واپسی کے لیے بے تاب اور پر اعتماد ہوں۔ ورلڈ کپ ماضی کا حصہ بن چکا، اس میں جو کچھ ہوا وہ بھول چکا ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ اس میں بھی کچھ بہتری ہوگی۔جنید خان کا کہنا تھا کہ ان کی تمام تر توجہ اب پی ایس ایل پر ہے ، اور ایونٹ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے ۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ پی ایس ایل کا پورا ایونٹ ہی پاکستان میں ہو رہا ہے ۔