ملتان ( جنرل رپورٹر) جدہ سے ملتان آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں دل کا دورہ پڑنے سے مسافر جاں بحق ہوگیا۔بہاولپور کا رہائشی غلام سرور نجی پرواز کے ذریعے جدہ سے ملتان آرہا تھا۔اس دوران اسے دل کا دورہ پڑا اور جانبحق ہوگیا۔ائیرپورٹ حکام نے لاش ورثاء کے حوالے کردی۔