جدہ (نیٹ نیوز)سعودی شہر جدہ کے سلیمان ریلوے سٹیشن پر آگ بھڑک اٹھی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع حرمین ٹرین کے سٹیشن پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کا واقعہ جدہ کے السلیمانیہ محلے میں حرمین ٹرین سٹیشن کے صحن میں پیش آیا۔واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔