کراچی (آئی این پی ) پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 26 بھارتی ماہی گیروں کورہاکردیا۔ اتوار کو رہاماہی گیروں کو کراچی کینٹ سٹیشن لایا گیا اور لاہور روانہ کردیا گیا، ماہی گیروں کو واہگہ بارڈرکے راستے بھارت بھیجاجائے گا، تمام ماہی گیروں کو جیل انتظامیہ کی جانب سے تحائف دئیے گئے اور بھارتی ماہی گیروں کوانسانی بنیادوں اور جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا۔