کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی نے بدھ کو سندھ کے جزائرسے متعلق صدارتی آرڈیننس کیخلاف قرارداد متفقہ طورپر منظورکرلی جبکہ سندھ اسمبلی کے رواں سیشن کے پہلے روز کا آغاز اپوزیشن کے احتجاج اور شور شرابے سے ہوا۔وفاقی حکومت کے اتحادی جی ڈی اے نے بھی صدارتی آرڈیننس کی مخالفت کی اورقرارداد پرپی پی کا ساتھ دیا جبکہ پی ٹی آئی کے ایک رکن سندھ اسمبلی شہریارشرنے پارٹی پالیسی سے بغاوت کردی،انہوں نے اپنی جماعت کے ارکان کی جانب سے ایوان کی کارروائی کے بائیکاٹ میں حصہ نہیں لیا،انکا کہنا تھا کہ میں اس دھرتی کا بیٹا ہوں،سندھ ہماری ماں ہے اس لئے اس قرارداد کی حمایت کرتا ہوں،اسمبلی نے سندھ پولیس کوخراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد بھی منظورکرلی۔