لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفا ق خان نے کہا ہے کہ ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم،روپ اور ہوٹل آئی سوفٹ ویئرز کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کے گرد شکنجہ تنگ کیا جا رہا ہے ۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں میں خاطر خواہ بہتری آئی۔انہوں نے بتایا کہ ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم کی مدد سے رواں ماہ کے دوران ابتک 02ہزار197نجی ملازمین،14ہزار544کرایہ داروں کا اندراج کیا گیا۔