لاہور(کلچرل رپورٹر) معرو ف سٹیج اداکارہ آفرین پری کا گوجرانوالہ شائقین کو’’چلو عشق لڑائیں ‘‘کا تحفہ۔شائقین نے ڈرامہ ہٹ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق آفرین پری ان دنوں کیپری تھیٹر گوجرانوالہ میں جاری اسٹیج ڈرامے ’’چلو عشق لڑائیں‘‘ میں پرفارم کررہی ہیں جس میں ان کی پرفارمنس کو سب سے زیادہ پسندکیا جارہاہے گذشتہ رات بھی جب آفرین پری نے اپنی ڈانس پرفارمنس پیش کی تو ہال شائقین کے نعروں اور بڑھکوں سے گونج اٹھا جس پر آفرین پری نے ان کا شکریہ اداکیا۔آفرین پری کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پرفارمنس کو دوسروں سے بہتر بنانے کے لیئے خوب تیاری کرتی ہیں تاکہ انہیں پسند آئے مذکورہ ڈانس پرفارمنس بھی ان کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔