وہاڑی ،بورے والا، ساہیوال ،گگومنڈی،چیچہ وطنی ،اوکاڑہ، سادھو کے ، سیالکوٹ(نمائندگان 92 نیوز)وہاڑی میں دانیوال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ کارروائی کے دوران نوگیارہ ڈبلیو کے علاقہ سے بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا۔ بورے والا میں تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ،منشیات فروشوں سے 5کلو سے زائد چرس،ہیروئین450 گرام اور وٹک رقم 2350 روپے بر آمد،پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا ہے ۔ساہیوال میں پو لیس کی کاروائی، 3145گرام چرس، 64لیٹرشراب ، 420گرام ہیروئن برآمد، 14کس ملزمان گرفتار کرلیا۔اوکاڑ ہ میں گرینڈ آپریشن ، اکتیس افراد سے بھاری مقدار میں چرس، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کرکے ان کو گرفتار کر لیا ہے ۔گگومنڈی میں ایس ایچ اوتھانہ شیخ فاضل زبیرلودھی نے مقامات پرمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروش لیڈی سمگلرراج بی بی کوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو540گرام جبکہ چک نمبر403۔ای بی میں چھاپہ مارکربدنام زمانہ منشیات فروش غلام عباس ڈوگرکوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 3کلو170گرام چرس برآمدکرکے انہیں حوالات میں بندکردیاہے ۔چیچہ وطنی میں پولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی کو مخبر نے اطلاع دی کہ وقاص عرف باسو ساکن بلاک نمبر 2 گؤشالہ پل پر چرس فروخت کر رہا ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر وقاص عرف باسو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے ایک کلو 400 گرام چرس برآمد کر کے 9/C کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ساد ھو کے میں تھانہ ایمن آبا دپولیس نے دوران گشت ملزم راجیش مسیح ساکن ڈھلانوالی کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے بیس لیٹر شراب برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاہے ۔سیالکوٹ میں 10کلو منشیات اور 10لٹر شراب برآمد کرکے 9افراد کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔