لاہور(کلچرل رپو ر ٹر ) جرمن سفیر برن ہاڈ شخلگ ہک نے ہیڈ آف پریس اینڈ کلچر کرسچن راسن برجر کے ہمراہ لاہور آرٹس کونسل الحمراء کا دورہ کیا۔جرمن سفیر برن ہاڈ نے چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی اورایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان سے ملاقات کی اور دوطرفہ ثقافتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرپرسن بورڈ آف گورنز لاہور آر ٹس کونسل الحمرا منیزہ ہاشمی نے ملاقات کے دوران بتایا کہ فنون لطیفہ کے شعبوں میں فیسٹیولز کے ذریعے مثبت معاشرتی رویے فروغ دے رہے ہیں، جلد چلڈرن فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا،بچوں کی آرٹ کے شعبے میں تعلیم تربیت ،نوجونواں کے لئے آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کرنا الحمراء کی ترجیح ہے ، فیض فیسٹیول میں دنیا بھر کے ادبی و ثقافتی وفود شرکت کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ الحمراء قومی و بین الاقومی سطح پر پاکستانی آرٹ اور کلچر کو روشناس کروارہا ہے ، موجودہ حکومت سنجیدگی سے ادب وثقافت کی ترویج و ترقی کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔ ، فیض فیسٹیول میں دنیا بھر کے ادبی و ثقافتی وفود شرکت کررہے ہیں۔