ہیمبرگ(ویب ڈیسک)جرمن فٹ بال لیگ بنڈسلیگا میں فرینکفرٹ اور فریبرگ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ اس وقت میدان جنگ بن گیا جب فرینکفرٹ کے کپتان ڈیویڈ ابراہام نے فریبرگ کے منیجر کو بھاگتے ہوئے ریسلنگ کا ایک داؤ لگا کر زمین پر گرا دیا۔منیجر کو گرتے دیکھ کر فریبرگ کے کھلاڑی میدان میں اتر آئے اور میچ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔میچ فریبرگ نے فرینکفرٹ کو ایک گول سے ہرا دیا جبکہ ریفری نے کپتان ڈیویڈ ابراہام کو ریڈ کارڈ دکھا کر باہر کا راستہ بھی دکھا دیا۔منیجر کی حالت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال داخل کروا یا گیا ٹیسٹ کے بعد ان کی ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوئی ہے۔