میونخ( سپورٹس ڈیسک) جرمن بنڈس لیگ میں چیمپئن بائرن میونخ کے 100 گول مکمل ہو گئے ۔ بائرن میونخ نے وولفس برگ کو 4-0 سے آؤٹ کلاس کر دیا۔ کومین، سوئسنس، لیوانڈووسکی اور مُلر نے گول کئے ۔ دیگر میچوں میں ہافن ہیم نے ڈورٹمنڈ کو 4-0، یونین برلن نے ڈوسیلڈ ورف کو 3-0، فریبرگ نے شالکے کو 4-0 اور ونڈر بریمین نے کولن کو 6-1 سے پچھاڑ دیا۔