میری لینڈ(نیٹ نیوز) جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز سے اعزازی ڈگری حاصل کرنے کے موقع پر روایتی گریجوایشن لباس میں الجھ کر رہ گئیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل کو جان ہاپکنز یونیورسٹی نے اعزازی ڈگری سے نوازا جس کے لیے ایک سادہ لیکن باوقار تقریب بھی رکھی گئی ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یونیورسٹی کی جانب سے انہیں مختص روایتی لباس کا ایک حصہ پہننے کو دیا گیا۔67 سالہ انجیلا میرکل اس موقع پر گڑبڑا گئیں اور انہیں سمجھ نہیں آیا کہ اس اوڑھنی کو کس طرح لینا ہے ۔ گاؤن کو درست کرنے کی کوشش میں ناکامی پر انجیلا میرکل کے چہرے پر غصے کے آثار بھی نمایاں تھے ۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔