برلن ( نیٹ نیوز ) جرمنی میں 2 لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا نے سے ایک پائلٹ ہلاک، دوسرا زخمی ہو گیا ۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔جرمن ایئر فورس کے 2 یورو فائٹر طیاروں کا تصادم شمال مشرقی علاقے میں ہوا، دونوں طیاروں کے پائلٹس نے جہاز سے چھلانگ لگا دی تاہم ایک حادثے کا شکار ہو گیا ۔ایک جہاز جنگل میں اور دوسرا ایک گاؤں کے قریب گرا۔ زخمی پائلٹ کو ریسکیو ورکرز نے درخت سے لٹکے ہوئے اتارا ۔