اسلام آباد(آن لائن) رواں مالی سال کے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی مجموعی برآمدات میں21.23 فیصد اضافہ ہوا ہے ، اس دوران ٹرانسپورٹ آلات کی برآمدات میں 137.01 فیصد جبکہ متفرق الیکڑیکل مشینری کی برآمدات میں 41.21 فیصد اور بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں بھی 26.85 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا نومبر 2019ء کے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات کا حجم 10 ہزار 720 ملین روپے تک پہنچ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 8 ہزار 843 ملین روپے رہا تھا، اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی مجموعی قومی برآمدات میں ایک ہزار 877 ملین روپے یعنی 21.23 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ٹرانسپورٹ االات کی برآمدات 354 ملین روپے رہی تھیں جبکہ رواں مالی سال میں جولائی تا نومبر 2019ء کے دوران برآمدات کا حجم 839 ملین روپے تک پہنچ گیا.