لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر )پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کی جانب سے کلین اینڈ گرین مون سون شجر کاری مہم ،پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کی جانب سے کلین اینڈ گرین پاکستان شجر کاری مہم سلوگن ایک بشر دو شجر کے تحت مشہور کامیڈین امان اﷲ اور فلمساز سید نور نے اتوار کے روز جیلانی پارک میں پودے لگا ئے اور پارک میں تفریح کرنے کے لئے آنے والے لوگوں میں پودے بھی تقسیم کئے ۔اس مو قع پر چیئرمین پی ایچ اے سید یاسر گیلانی، وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید 'ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے غلام فرید 'پروجیکٹ ڈائریکٹر جیلانی پارک اظہر علی سلہریا' ڈائریکٹر اختر محمود' ڈائریکٹر فنانس عثمان غنی ' پی آر او نادیہ طفیل سمیت پی ایچ اے کے دیگر افسران بھی مو جو د تھے ۔