اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ہراسمنٹ کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کا حصہ بننے سے معذرت کرلی ۔ پیر کو جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے گلوکارہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پرسماعت کا آغاز کیا تو ان کے ساتھی جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے معذرت کرلی،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔