اسلام آباد(اظہر جتوئی)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا فائز کھوسو فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں پیش ہوگئیں۔ جسٹس قاضیفائز عیسیٰ کی اہلیہ نے ایف بی آرمیں آمدن و اخراجات اور اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرا دیں۔ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے بیرون ملک جائیداد سے متعلق تفصیلات ایف بی آر میں پیش کردی۔ تفصیلات دستاویز کی صورت میں جمع کرائی گئیں،دستاویزات میں بیرون ملک رقم قانونی طریقے سے بھیجنے کے شواہد جمع کرائے گئے ہیں،اس کے علاوہ ،کراچی امریکن سکول میں نوکری کے دوران آمدن کا ریکارڈ بھی جمع کرایا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے ، کراچی میں فروخت کردہ املاک کی تفصیلات بھی جمع کرادیں، کراچی کلفٹن میں خریدی گئی پراپرٹی اور اس پر جمع کرایا گیا ٹیکس ریکارڈ بھی ایف بی آر کے سامنے رکھ دیا، والد کی جانب سے تحفہ میں ملنے والی زرعی زمین کی تفصیلات بھی پیش کردیں،اس کے علاوہ ڈیرہ مراد جمالی اور نصیر آباد کی زرعی زمین کی تفصیلات بھی پیش کردی ہیں،۔بیرون ملک رقم بھیجنے کے لئے ڈالر اور پاؤنڈ بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی جمع کرائی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق،ایف بی آر میں جمع کرائی گئی تفصیلات میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے اکاؤنٹ سے تقریباً سات لاکھ پاؤنڈ بھجوائے ، برطانیہ میں خریدی گئیں جائیداد سے میرے شوہر کا کوئی تعلق نہیں،لندن کی جائیدادوں سے ملنے والے رینٹ کی تفصیلات بھی جمع کرادیں،مرکزی بینک کے پاس میرے تمام بینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات موجود ہیں،لندن کی تینوں جائیدادیں گزشتہ سال کے ٹیکس گوشوارے میں ظاہر کردی تھی۔