پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان دورہ مہمند کے موقع پر خطاب کر نے لگے تو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا کہ ڈیم بنانا یا ڈیم کے لئے فنڈ جمع کر نا عدلیہ کا کام نہیں لیکن جب حکومت ایسی ہو جو خود کچھ نہ کر رہی ہو تو پھر ایسا کر نا پڑتاہے ۔ خطاب کے دوران انھوں نے انکشاف کیا کہ لاہو ر میں زمانہ طالب علمی کے دوران وہ اور جسٹس ثاقب نثار ایک ہی سکول میں پڑھتے تھے اور جسٹس ثاقب نثاران سے ایک جماعت جونیئر تھے ۔