لاہور( این این آئی) سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید 27اگست کو عہدے کی معیاد پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے ۔ان کی ریٹائرمنٹ پر سپریم کورٹ میں ایک اور اسامی خالی ہو جائے گی۔اس موقع پر ان کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی جائیگی جس میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان اوردیگر افسران شرکت کرینگے ۔