لاہور (نامہ نگارخصوصی) سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعید 27اگست کومدت ملازمت مکمل ہونے پرریٹائرہوجائیں گے ،اسی روز ان کے اعزاز میں عشائیہ دیاجائے گا، عشائیہ میں شرکت کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے ملک بھر کے سیینر وکلا،بار نمائندوں،،پراسکیوٹر جنرل پنجاب، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور سییئنر ڈپٹی اٹارنی جنرل کودعوت نامہ موصول ہو گیا۔