اسلام آباد(خبر نگار، مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس (ر) قاضی محمد امین کی سپریم کورٹ میں بطور جج تقرری کی منظوری دے دی۔وزارت قانون نے جسٹس (ر) قاضی محمد امین احمد کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ جسٹس(ر) قاضی امین بطور جج لاہور ہائیکورٹ سے ریٹائر ہوئے تھے اور جوڈیشل کمیشن نے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ سے خالی ہونیوالی نشست پر جسٹس (ر) قاضی امین کو مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔