لاہور،اسلام آباد (نامہ نگارخصوصی ،وقائع نگا رخصوصی) صدر عارف علوی نے جسٹس مامون رشید شیخ کو لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کردیا۔جسٹس مامون رشید شیخ کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔یکم جنوری 2020 کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ،تقریب گورنر ہائوس میں ہو گی ۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور جسٹس مامون رشید شیخ سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدہ کا حلف لیں گے ۔ موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان 31 دسمبر کو اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے ۔