اسلام آباد،کراچی(صباح نیوز،سٹاف رپورٹر،92 نیوز رپورٹ) چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ کے بین الاقومی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لئے لندن جانے کے بعد ان کی جگہ جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گزشتہ روزسپریم کورٹ کے جج جسٹس مشیر عالم نے جسٹس گلزار احمد سے حلف لیا۔ حلف برداری کی پروقار تقریب سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی جس میں سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے ججز اورپاکستان بار کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔