ساہیوال،سرگودھا،پشاور،کراچی(ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹاف رپورٹر،این این آئی )خواجہ سراؤں نے موٹروے واقعہ اور پشاور میں خواجہ سرا ء کو قتل کرنے کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ساہیوال پریس کلب کے سامنے خواجہ سرائوں نے احتجاج کے دوران بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر جنسی زیادتی کے خلاف تحریریں آویزاں تھیں۔خواجہ سراؤں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ موٹروے کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔اسی طرح خواجہ تحریک تحفظ خواجہ سرائایسوسی ایشن سرگودھاکی جانب سے بھی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس میں ملک بھر میں خواجہ سراوں کیخلاف تشددکے واقعات اور پشاور میں قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف سخت احتجاج کیاگیا، اور ان واقعات کی مذمت کی گئی ۔دریں اثناپشاور کے خواجہ سرائوں نے خواتین اور بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت منزل فاونڈیشن آرگنائزیشن اینڈ ٹرانس کمیونٹی کی صدر آرزو خان سمیت دیگر خواجہ سراوں نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔مظاہرین نے وزیر عظم عمران خان ،چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ خواجہ سرائوں کے قاتلوں کو پھانسی دی جائے ۔ کراچی میں موٹر وے زیادتی کیس جنسی ہراسانی،مروا قتل کیس،زیادتی کے واقعات اور خواتین پر تشدد کے خلاف فنکاروں کی جانب سے پیرکوکراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظہرے میں فنکاروں نے مطالبہ کیا کہ زیادتی کے واقعات میں ملوث افراد کو سر عام پھانسی دی جائے ، مظاہرے میں ثروت گیلانی، عدنان صدیقی، فریحہ الطاف، عاصم جوفا، اعجاز اسلم، سنیتا مارشل، یاسر حسین ، ماہین خان و دیگر نے شرکت کی ۔