اسلام آباد(خبرنگار )چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس قاضی فائز عیسی اور دیگر کی نظر ثانی درخواستوں پر جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دس رکنی بنچ تشکیل دیتے ہوئے معاملہ یکم مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے ۔عدالت عظمیٰ کی طرف سے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم دس رکنی بنچ میں جسٹس فیصل عرب کی جگہ جسٹس امین الدین خان کو شامل کیا گیا ہے ۔دس رکنی بنچ میں 19جون کے فیصلے میں اختلاف کرنے والے تینوں جج بھی شامل ہیں۔