لاہور(نیوزرپورٹر)پی آئی اے ٹاسک فورس نے لاہور ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کی ،جعلی ای ویزہ پر کینیڈا جانے کی کوشش ناکام بنادی اور دو مسافروں آفتاب احمد اور جاوید کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کردیا ، ملزمان لاہور سے ٹورنٹو جانے کیلئے ائیرپورٹ آئے ، ویزے چیک کئے گئے تو دونوں مسافروں کے الیکٹرونک ای ویزے جعلی نکلے ، دونوں مسافروں کو مزید تفتیش کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ، ٹاسک فورس کو اطلاع ملی تھی کہ جعلی ای ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش کی جارہی ہے ، دونوں کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے ، آئندہ چند روز میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے ۔ ملزمان نے کہا ان سے جعلی ای ویزہ کیلئے لاکھوں روپے وصول کئے گئے ۔