لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی فوڈاتھارٹی کی سربراہی میں ملاوٹ مافیاں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔آلائشوں سے تیار تیل کابھرا ٹرک،جعلی کاربونیٹیڈ بوتلوں کا گودام،5ملک شاپس اور معروف بیکری کا پروڈکشن یونٹ سیل کر دیا گیا۔کارروائیو ں کے دوران 10000لٹر انتہائی ناقص تیل ،7ہزار575لٹر تیار جعلی کاربونیٹیڈ ڈر نکس،3180لٹر دودھ اور3000خالی بوتلیں ضبط کر لی گئیں ۔