کراچی (سٹاف رپورٹر) پی ڈی ایم کے سربراہ، جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جعلی حکمرانوں کو کورونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے ، اصل کورونا مسلط حکمران ہیں، ان کے جانے سے ہی ملک ترقی کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخیر ٹرسٹ کے مرکزی سیکرٹریٹ سائٹ ایریا کے دورے پر ٹرسٹ کے چئیرمین حاجی ادریس مرحوم کے انتقال پر ان کے برادر صغیر حاجی طاہر سے تعزیت کے موقع پر گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے متاثر قوم جعلی حکومت سے نجات چاہتی ہے ، پی ڈی ایم حکومت کابوریا بستر گول کرنے پر متفق ہے ، جب تک جعلی حکمرانوں کو گھر نہیں بھیجا جاتا، چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔