لاہور(اپنے رپورٹر سے )گرمیاں آتے ہی جعلی ڈرنک مافیا متحرک، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔معیز ٹاؤن اسلام پورہ میں چھپ کر لگائی گئی جعلی ڈرنکس تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی۔معروف برانڈز کی جعلی ڈرنکس تیار کرنے والی فیکٹری جڑ سے اکھا ڑ دی گئی، 2200 لٹر ڈرنکس تلف کر دی گئیں۔ مقدمہ درج، 6 کلو مصنوعی فلیورز، فلنگ مشین،5گیس سلنڈر،نیلے ڈرم،جعلی لیبلز اور ڈھکن بھی ضبط کر لیے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ مصنوئی فلیورز، کیمیکلز اور پانی سے مختلف برانڈز کی جعلی ڈرنکس تیار کی جا رہی تھیں۔ مضر صحت جعلی بوتلیں لاہور اور گرد نواح کے علاقوں میں سپلائی کی جاتی تھیں۔ بغیر منظور شدہ فارمولے کے تیار جعلی ڈرنکس معدے کے السر اور کینسر جیسی امراض کی وجہ بنتی ہیں۔عوام سے گزارش ہے کہ کاربونیٹیڈڈرنکس کی نسبت گھر میں تیار کردہ فریش جوسز کے استعمال کو ترجیح دیں۔خوراک میں جعل سازی کرنے والے صحت دشمن عناصر کا تمام مال ضبط کر کے فیکٹری اکھاڑدی جاتی ہے ۔