لاہور(نیو زرپورٹر) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ساؤتھ افریقہ کے جعلی ویزہ سٹیکر پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی ، مسافر کوجہاز سے آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا گیا ، دبئی جانے والے مسافر شبیر احمد کا پاسپورٹ چیک کیا گیا تو پتہ چلا کہ ویزہ سٹیکر جعلی ہے ،ملزم کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ۔