کابل(92نیوز رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک)جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے سامنے دھماکہ میں 4افرادزخمی ہوگئے ۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی قونصل خانے کا عملہ محفوظ رہا،دھماکہ اس جگہ ہواجہاں لوگ ویزے کیلئے قطارلگاتے ہیں،جلال آبادمیں پاکستانی قونصل خانہ پہلے سے تھریٹ لسٹ پرہے ،افغان پولیس چیف کے مطابق دھماکہ موادایک برتن میں چھپایاگیاتھا،ذرائع کے مطابق افغان حکام کوقونصل خانے کی سکیورٹی بڑھانے کیلئے متعددبارکہاگیا۔دریں اثنا 92نیوز رپورٹ کے مطابق دھماکہ دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے ذریعے کیاگیا، ایک پولیس اہلکاراور2درخواست گزاروں سمیت 4افرادز خمی ہوئے ،ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستانی قونصل خانے کا عملہ محفوظ رہا،قونصل خانے کی حدوداورعملے کی حفاظت کیلئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں۔