اوٹاوہ (نیٹ نیوز)پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب سٹار شام ادریس نے انٹرنیٹ پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر کے ذریعے اپنے ہاں جلد اولاد ہونے کی خوشخبری کا اعلان کردیا۔کامیڈین اور یوٹیوبر نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ سحر عرف فروگی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں ان دونوں کے ہاتھ میں کیک موجود ہے ۔اس پوسٹ پر شام نے بتایا کہ دونوں جلد والدین بننے والے ہیں اور انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔خیال رہے کہ شام ادریس اور ان کے اہلیہ اپنی زندگی میں ہونے والے ہر ایونٹ کا ویڈیو لاگ تیار کرکے اسے اپنے یوٹیوب چینل پر ضرور شیئر کرتے ہیں۔شام ادریس کی اہلیہ فروگی نے اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں اور انہوں نے سرپرائز دے کر شام کے ساتھ اس خبر کو شیئر کیا۔دوسری جانب شام نے بھی اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو کے ذریعے اس خبر کو شیئر کیا۔