لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان میں بھر پور ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کامیابی کیلئے مواقع تلاش کرنا بہت ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار معروف ماڈل و اداکارہ ثنا بٹ نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں فلم ٹی وی اور سٹیج سے بہت زیادہ آفرز آ رہی ہیں بہت جلد آپ کو ڈراموں اور فلموں میں بھی نظر آئوں گی۔ثناء بٹ نے کہاکہ انہوں نے نئی ’’فلم کورٹ میرج‘‘ سائن کر لی ہے ۔