فیصل آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے رکن اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ چینی اور آٹے پر انکوائری رپورٹ جلدبازی میں جار ی کی گئی، جہانگیر ترین نے کوئی کرپشن نہیں کی، پالیسی کی منظوری دینے والے ذمہ دار ہیں، وزیراعظم تک جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پہنچائی جا رہی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہاکہ چینی اور گندم پر رپورٹ کو ابھی شائع نہیں کرنا چاہیے تھا، یہ رپورٹ ابھی نامکمل ہے جس کو 25 اپریل کو شائع کرنا چاہئے تھا، ابھی کسی کو ذمہ دار ٹھہرایا نہیں جاسکتا۔راجہ ریاض نے کہاکہ سبسڈی کوئی غیر قانونی نہیں ، جہانگیر ترین اربوں روپے ٹیکس دیتے ہیں ان کو 56 کروڑ سے کیا فائدہ ہوگا؟۔ انہوں نے کہا جہانگیر ترین کے وجہ سے وفاق اور صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت بنی، وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھا شہباز گل کونسلر منتخب نہیں ہوسکتا۔