شیخوپورہ، پاکپتن( 92 نیوز رپورٹ ) حکومت کی جانب سے غریبوں کو مالی مدد دینے کے اعلان کے تناظر میں مختلف شہروں میں نوسر باز گروہ سرگرم ہوگئے ، شیخوپورہ میں نوسربازمافیاغریب اور سادہ لوح افرادکولوٹنے لگا،مافیالاک ڈائون سے متاثرہ افرادکوملنے والی حکومتی امدادکے جعلی فارم فروخت کرنے لگا،نوسربازگروہ نے جعلی فارم 50روپے فی کس فروخت کئے ،بھکھی روڈپرفارم لینے والے مجبورمردوخواتین ٹوٹ پڑے ،اعلان ہوتے ہی لوگ دوڑے چلے آئے اورلائنوں میں لگ کرفارم لئے ،92نیوزکی ٹیم بھی علاقے میں پہنچ گئی جسے دیکھتے ہی نوسربازوں نے دوڑلگادی اور علاقے کی مقامی سیاسی شخصیت کے گھرپناہ لے لی،لوگوں نے پولیس کوبلالیا،پولیس نے کسی کوگرفتارنہ کیا،شہریوں نے ایسے نوسربازوں کوگرفتارکرنے کامطالبہ کیا،ذرائع کے مطابق نوسربازوں نے جس مقامی سیاسی شخصیت کے گھرپناہ لی وہ پی ٹی آئی کے وزیرکاکارخاص ہے ،وہ وہاں سے کونسل کاالیکشن بھی لڑچکا۔ پاکپتن میں بھی نوسرباز سرگرم ہوگئے ، خواتین حکومتی امداد کے نام پرلٹنے لگیں،ذرائع کے مطابق نوسزبازحکومت کے ’’انصاف امداد‘‘پروگرام کے نام پرخواتین سے پیسے وصول کرنے لگے ،خواتین سے امدادی فارم کے نام پر200سے 300روپے وصول کئے جارہے تھے کہ تھانہ سٹی عارف والا پولیس نے چھاپہ مارکردوملزمان کوگرفتارکرلیا،وقارنامی سابق کونسلرنوسربازگروہ کی سرپرستی کررہاتھا،پولیس 5افرادکیخلاف مقدمہ درج کررہی ہے ۔