امریکہ (نیٹ نیوز)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے دنیا بھر میں ہزاروں جعلی نیوز اکاؤنٹس کو بند کردیا ہے ۔ٹوئٹر نے جمعہ کو اس حوالے سے کہا ہے کہ اس نے متحدہ عرب امارات، چین اور سپین جیسے مقامات سمیت جعلی خبروں کو عام کرنے اور حکومت نواز پروپیگنڈہ کرنے والے دنیا بھر میں ہزاروں اکاؤنٹس بند کردیئے ہیں۔ٹوئٹر کے مطابق چین اور ہانگ کانگ میں مظاہرین کے درمیان اختلاف رائے پیدا کرنے والے اکاؤنٹ کو بند کردیا، جبکہ سپین اور ایکواڈور میں بھی جعلی نیوز اکاؤنٹس معطل کردیئے گئے ہیں۔ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ چین سے 4302 اکاؤنٹس کی نشاندہی ہوئی تھی۔اس اعلان کے بعد فیس بُک کے لیبیا، سوڈان اور یمن سمیت علاقائی ہاٹ سپاٹ کے بارے میں غلط معلومات شائع کرنے کے لیے گذشتہ ماہ مصر سمیت مشرق وسطیٰ کے بعض اہم ممالک سے آپریٹ ہونے والے جعلی نیوز اکاؤنٹس کو بھی بند کیا گیا ہے ۔