اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ پاکستان کیلئے آج بڑا دن ہے ، اﷲ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے ، کورونا کو شکست دینا آسان نہیں تھا ۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ معیشت کی مکمل بحالی کی طرف بڑا قدم لے لیا ، کورونا کو شکست دینا آسان نہیں تھا لیکن یہ عمران خان کے ویژن اور ایک منظم حکمت عملی سے ممکن ہوا، خدا ہم پر اپنی رحمت کا سایہ رکھے اور مشکلوں سے نجات ملے ۔ سایہ خدائے ذولجلال ۔