لاہور(سٹاف رپورٹر) ملک بھر میں آج جماعت اسلامی کا 78 واں یوم تاسیس بھرپور جوش و جذبہ سے منایا جائے گا۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق اس حوالے سے صوبائی اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے مقامات پر جلسے ، مذاکرے ، سیمینار اور اجتماعات منعقد کیے جائیں گے جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی ، ضلعی و مقامی ذمہ داران کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی ، دینی رہنما اور دانشور جماعت اسلامی کی 77 سالہ دینی ،سیاسی وپارلیمانی جدوجہد پر اظہار خیال کریں گے ۔ یاد رہے کہ قیام پاکستان سے چھ سال قبل جماعت اسلامی کی بنیاد مفکر اسلام سید ابوالاعلی مودودی کی قیادت میں 26 اگست 1941 کو لاہورمیں رکھی گئی۔