واشنگٹن ( اے ایف پی ) عالمی شہرت یافتہ جریدے ٹائم میگزین نے مقتول سعودی صحافی جمال خشو گی سمیت فرائض کی انجام دہی کے دوران نشانہ بنائے جانے والے 5 صحافیوں اور ایک صحافتی ادارے کو ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیا ہے ۔’ٹائم‘ کے ایڈیٹر ان چیف ایڈورڈ فلسینتھل نے گز شتہ روز 'این بی سی' کے شو میں اس بات کا اعلان کیا ۔ پہلے سرورق پر واشنگٹن پوسٹ کیلئے کام کرنے والے سعودی عرب کے صحافی جمال خشوگی سرفہرست ہیں، جنہیں اکتوبر میں ترکی میں واقع سعودی قونصلیٹ میں قتل کردیا گیا تھا۔