لندن(نیٹ نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلم سازجمائما گولڈ سمتھ برطانوی و ایشیائی جوڑے کی شادی پر فلم بنائینگی،جمائما گولڈ سمتھ کی لکھی ہوئی رومانوی کامیڈی فلم پر شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ ہو گا،فلم کی کاسٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز ، ایما تھامپسن اور دیگر اداکار شامل ہیں۔جمائما ماضی میں بھی دستاویزی فلموں سمیت ٹی وی سیریز اور چند فلمیں بھی پروڈیوس کر چکی ہیں، جبکہ وہ ماضی میں صحافت سے بھی منسلک رہی ہیں۔ شوبز ویب سائٹ ڈیڈ لائن کے مطابق جمائما گولڈ سمتھ کی لکھی اور پروڈیوس کی ہوئی رومانٹک کامیڈی فلم (What’s Love Got To With It) کی ہدایات بھارتی فلم ساز شیکھر کپور دیں گے ۔