ملتان (خبر نگار) سابق رکن قومی اسمبلی و چیئرمین عوامی راج پارٹی جمشید دستی کوآئل ٹینکر عملے کو اغواو تیل چوری کے مقدمے میں ملتان سے گرفتار کر لیا گیاہے ۔ جمشید دستی کو مظفر گڑھ پولیس نے غوث اعظم روڈ سے گرفتار کیا۔ مقدمے میں جمشید دستی کے 2سابق گن مین پولیس اہلکار اور 5دیگر ساتھی بھی نامزد ہیں۔