کراچی (کلچرل رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جموں کشمیر میں مسلمان پر ہونے والے ظلم کی سچی کہانی پر مبنی ڈرامہ پیش کیا گیا۔ ڈرامے کی ڈرامائی تشکیل و ہدایت آدم راٹھور نے دی جبکہ ڈرامے کی تحریر نسیم اختر اور معاون خصوصی عبدالحمید راٹھورتھے فنکاروں میں شانزے ، ایان علی خان، رضوان مرزا،مہک نور، منان خان ، فوزیہ صدیقی، حماد میمن، شہباز صنم ، عبداﷲ لالا،عمار راٹھور،طلحہ بوجھانی، صبا شیخ اور دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کیا جسکو موجود حاضرین سے زبردست داد ملی ۔ واضح رہے کہ یہ ڈرامہ جموں کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم اور مسلمان مجاہدین پر مبنی سچی کہانی ہے جس کو ڈرامائی انداز میں عوام کے لئے پیش کیا تھا جس کی انٹری بھی فری رکھی گئی تھی ۔