اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈمرل(ر) جمیل اخترکو چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کے عہدہ پر بحال کردیا اوروفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد آئندہ سماعت تک ملتوی کر دیا۔گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اﷲ کے روبرو دوران سماعت درخواست گزار جمیل اخترکے وکیل راجہ ظہور الحسن نے موقف اختیار کیاکہ حکومت نے چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کو غیر قانونی طریقہ سے اور جلد بازی میں ہٹایا جبکہ عہدہ سے ہٹانے کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے ، عدالت انصاف فراہم کرے ۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن ، صدر اوروزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹریز ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت میرین ٹائم افیئرز اور سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت سے پہلے جواب داخل کرانے کا حکم دیدیا جبکہ مزید سماعت 31 مارچ تک ملتوی کری۔