کنگسٹن ( سپورٹس ڈیسک) کیریبین پریمیئر ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں جمیکا تلاواز نے بارباڈوس ٹریڈینٹس کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر لیگ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ بارباڈوس ٹریڈینٹس کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ جواب میں جمیکا تلاواز نے ہدف 18.3ویں اوورز میں 6 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔