لندن (نیٹ نیوز) بحیرہ کیریبین کے ملک جمیکا کی دوشیزہ ٹونی این سنگھ نے مس ورلڈ کا تاج سر پر سجا لیا۔عالمی مقابلہ حسن کا انعقاد لندن میں ہوا جس میں مس انڈیا سمن راؤ تیسرے نمبر پر رہیں جبکہ فرانس کی دوشیزہ اوفلے میزینو رنر اپ رہیں۔اس موقع پر مس ورلڈ ٹونی این سنگھ نے اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری ماں ہی میری آئیڈیل ہیں جنہوں نے مجھے حوصلہ دیا اور مشکلات میں میرے ساتھ کھڑی ہوئیں۔