لاہور، دینہ، فقیر والی (کرائم رپورٹر، نمائند ہ 92 نیوز، نامہ نگار) جہلم کے علاقے دینہ میں جائیداد کے لالچ میں سوتیلے بیٹے نے فائرنگ کر کے ماں اور 4 بچوں کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا، اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم رانا عمر فاروق اور پولیس تھانہ دینہ و منگلا کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جاتلاں کی رہائشی فیملی کو تھانہ منگلا کینٹ کے نواحی گاؤ ں بڈھار میں قتل کیا گیا، فائرنگ کے میں خادم حسین کی 40 سالہ بیوی فرزانہ بیگم، ڈیڑھ سالہ بیٹی منشا،ساڑھے 3 سالہ سبحان ،11سالہ ابراہیم ،12سالہ بیٹی ثنا موقع پر چل بسے ، مقامی افراد نے نعشوں کو سول ہسپتال دینہ پہنچایا ، پولیس تھانہ منگلاکینٹ ایس ڈی پی او سلیم بھی موقع پر پہنچے ، مقتول فیملی کا تعلق جاتلاں کے نواحی علاقہ کھوکھر سے تھا ، خادم حسین فیملی کے ساتھ میر پور کچہری سے کیڑی پکھوال جہلم جارہا تھا ، راستہ میں فائرنگ کردی گئی، خادم حسین کے مطابق سوتیلے بیٹے نادر حسین نے جائیداد کے جھگڑے پر فائرنگ کی، ذرائع کے مطابق پیچھے سے آتی کار میں نقاب پوش بیٹے نے گاڑی کو روک کر فائرنگ کی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے منگلا میں گاڑی پر فائرنگ کرکے ماں اور بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا اور آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ۔ فقیروالی میں معروف عالم دین وخطیب قاری بدر عالم کو نامعلوم افراد نے فائر نگ کر کے قتل کر دیا ، انکا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، جس کی حالت نازک ہے ، شام 7 بجے کے قریب قاری بد ر عالم ذاتی گاڑی پر سوار ڈرائیور کے ہمراہ ہارون آباد سے واپس اپنے گھر ہیڈ سیون جا رہے تھے ، راستہ میں گاؤں 93سیکس آر کے قر یب موٹر سائیکل سوار افراد نے فائر نگ کر دی ، گاڑی درخت سے ٹکرا گئی ، قاری بدر عالم کو متعدد گولیاں لگیں اور وہ موقع پر چل بسے ، وجہ قتل معلوم نہیں ہوسکی۔