ٹوکیو(آن لائن) مغربی جاپان میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے بڑے سیلاب اور تودے گرنے کے واقعات کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 13دیگر لاپتہ ہوگئے ہیں،جبکہ عمررسیدہ افراد کے ایک نگہداشت یونٹ کے سیلاب کی زد میں آنے کے بعد 14افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے ۔ حکام نے 76000سے زائد شہریوں کی نقل مکانی کے احکامات جاری کئے ہیں۔