ٹوکیو( ویب ڈیسک) دنیا کے ہر ملک میں کچھ نہ کچھ اچھوتی باتیں، مقامات اور تہوار وغیرہ ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر حیرت ہوتی ہے ۔ جاپان میں ہر سال منعقد ہونے والا ’’کی ٹرک گارڈن مقابلہ‘‘ بھی ان ہی میں سے ایک ہے ۔جاپان میں لوڈر سوزوکی سے کچھ بڑی گاڑیوں کو ’’کی تورا‘‘ (کی ٹرک) کہا جاتا ہے ۔ ٹرک مالکان اپنے اپنے ’’کی تورا‘‘ پر چھوٹے چھوٹے باغ سجا کر لاتے ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد مقابلے کی انتظامیہ یہ فیصلہ کرتی ہے کہ کس گاڑی پر لگائے گئے باغیچے کو انعام دیا جائے ۔