لاہور(پریس گیلری …گوہر علی) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ایجنڈا کا ایک لفظ بھی زیر بحث نہ آسکا،وزرا کے ڈپٹی سپیکر کے خلاف احتجاج سے دوست مزاری اورحکومتی بنچوں میں تنائو کی کیفیت مزید سنگین ہوسکتی ہے ، وزرا کو اظہار خیال کرنے کا موقع نہ ملنے کو مسلم لیگ (ن ) نے اپنی فتح قرار دیا اور اجلاس کے بعد ایوان کے اندرفاتحانہ انداز میں نعرے لگائے ،مسلم لیگ(ن) کے جارحانہ طرز عمل پر حکومتی خواتین نے اپوزیشن بنچوں کی طرف بڑھنا شروع کیا تو وزیر قانون راجہ بشارت نے مزید آگے بڑھنے سے روک دیا، لیگی ارکان کے تابڑ توڑ حملوں کے سامنے وزرا کی صف بندی کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی،پنجاب اسمبلی کا گزشتہ روزکا اجلاس اس حوالے سے بھی انوکھا رہا کہ ایک تحریک استحقا ق پر ایک گھنٹہ سے زائد بحث ہوئی ۔