لاہور(92 نیوزرپورٹ)جناح ہسپتال میں ڈلیوری کیلئے آنے والی خاتون سے ڈاکٹروں نے بدتمیز ی کی اور اسے لیبر روم میں داخل کرنے کے بجائے نکال دیا، ،ہسپتال میں داخل نہ کرنے پرخاتون نے مسجدکے واش روم میں بچے کوجنم دیدیا،ڈاکٹروں نے آصفہ حمادکو داخل کرنے سے انکار کیا اور ناروا سلوک کا مظاہرہ کیا، خاوندحمادکے مطابق اہلیہ کولے کر 2 بجے جناح ہسپتال پہنچا،لیبرروم میں ڈاکٹروں نے داخل کرنے کی بجائے میری اہلیہ کوباہرنکال دیا۔